رات کی تاریکی میں لاہور پریس کلب بی بلاک کی قیمتی زمین پر قبضے کی مذموم کوشیش ناکام بنادی گئی۔۔آصف ٹائون سے ملحقہ بی بلاک کی قیمتی جگہ پر قبضہ گروپ کی جانب سے اتوار کی صبح دیواریں کھڑی کرنے کی کوشیش کی گئی۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے نوٹس میں معاملہ آنے پر فوری طور پر شالیمار ڈویژن محکمہ مال کا عملہ نہ صرف متحرک ہوا بلکہ شالیمار ٹائون کے سرکاری پٹواری صابر علی نے موقع پر اپنے عملے کے ہمر اہ پہنچ کر اس چار دیواری کو فی الفور مسمار کیا۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب۔ کی ہدایت پر لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی اور جوائینت سیکرٹری خواجہ نصیر بھی موقع پر پہنچ گئے جہاں دیگر رہائشیوں کے ساتھ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لئیے جانے والے ایکشن کو مانیٹر کیا۔ صدر لاہور پریس ارشد انصاری نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافی کانونی میں ان قبضوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کریں۔ صحافی کانونی میں کسی صورت کسی قبضہ گروپ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اس موقع پر بی بلاک کے کلیئر ہونے والے پلاٹوں کے مالکان کو بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پلاٹوں پر تعمیراتی کام بلاخوف شروع کریں جبکہ ایسے الاٹیز جو بی بلاک کے اپنے پلاٹ فروخت کر چکے ہیں انکے خریدار بھی ان جگہوں پر تعمیراتی کاموں کے آغاز کیلئے لاہور پریس کلب اور لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

پریس کلب کی قیمتی زمین پر قبضے کی کوشش ناکام۔۔
Facebook Comments