کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتواں میں اضافہ،مسلح ڈاکووں نے خاتون صحافی کو اہلخانہ سمیت لوٹ لیا۔۔کراچی پریس کلب کی رکن مجلس عاملہ, ٹیلن نیوز کی رپورٹر میمونہ صدیقی کے ساتھ واردات کے بعد مسلح ڈاکو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ایسٹ تھانہ فیروز آباد کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کاجن بے قابو ، شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ، خاتون صحافی بھی ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئی ، ڈاکو موبائل فون لے اُڑے جبکہ پولیس بے بسی کی تصویر ، اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام تفصیلات کے مطابق ضلع ایسٹ پولیس اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دینے لگی ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بے پناہ اضافے نے شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ کردی آۓ روز ہونے والے ڈکیتیوں کی وجہ سے شہری نہ صرف قیمتی اشیا ء سے محروم ہونے لگے بلکہ شہریوں کی زندگی بھی شدید خطرے میں ہیں جبکہ ایسٹ پولیس اسٹریٹ کرائم کو قابو کرنے میں کسی طرح کی کوئی دلچسپی لیتی دکھائی نہیں دے رہی تھانہ فیروز آباد کی حدود میں خاتون صحافی کراچی پریس کلب کی رکن مجلس عاملہ ، ٹیلن نیوز کی رپورٹر میمونہ صدیقی کو انکی فیملی سمیت مسلح ڈاکو باآسانی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ضلع ایسٹ تھانہ فیروز آباد پولیس کہیں دکھائی نہیں دی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ فیروز آباد کو فوری معطل کرکے کسی قابل افسر کو تعینات کیا جاۓ تاکہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرکے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکے۔۔ دریں اثناکراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ سے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تھانہ فیروزآباد کی حدودمیں مسلح ملزمان کراچی پریس کلب کی ممبرگورننگ باڈی اور نجی ٹی وی ٹیلن کی رپورٹرمیمونہ صدیقی سے نقدی اور موبائل فون لیکر با آسانی فرار ہوگئے۔کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد اور دیگر مجلس عاملہ نے کراچی پریس کلب کی ممبرگورننگ باڈی میمونہ صدیقی کے ساتھ ڈکیتی کے واقعہ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے کسی بھی قسم کے اقدامات نظر نہیں آتے۔پولیس اور حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات نہ کرنے کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں کو ملزمان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔کراچی پریس کلب نے وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔