لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے عریبین ہاﺅسنگ سوسائٹی کے اشتراک سے لاہورپریس کلب کی خواتین ممبران کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا۔ڈنر پروگرام عریبین ہاﺅسنگ سوسائٹی نزد قائداعظم انٹرچینج جی ٹی روڈ لاہورمیںمنعقد کیاگیا۔ پروگرام میں لاہورپریس کلب کی ممبر گورننگ باڈی فاطمہ مختار بھٹی، سینئر صحافی درخشندہ علمدار ، لبنی خان ، مریم لودھی، غلام زہرہ ، مصباح چوہدری ، شمائلہ اقبال ، سمیرہ ذوالفقار ، فوزیہ غنی ، سمن عروج ، صباممتاز ، زبیدہ خان ، فوزیہ سلطانہ،پروین سجل اور فرزانہ اقبال سمیت خواتین صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عریبین ہاﺅسنگ سوسائٹی کے سی ای او شبیرحسین میو نے خواتین صحافیوں کی ڈنر پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یہ بہت شاندار ہے کہ خواتین دیگر شعبوں کی طرح شعبہ صحافت میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں اور ہمارے لئے اعزازہے کہ آپ آج ہماری دعوت پر تشریف لائیں جس کے لئے ہم آ پ کے مشکور ہیں۔ ممبرگورننگ باڈی فاطمہ مختار نے عریبین ہاﺅسنگ سوسائٹی کے سی ای او شبیرحسین میو کا خصوصی دعوت پرمدعو کرنے اور بہترین ڈنر پروگرام کا اہتمام کرنے پرلاہورپریس کلب کی جانب سے شکریہ ادا کیا ۔