کراچی کے پریس کلب کے عہداروں ومجلس عاملہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس پاکستان کی اے پی پی ایمپلائز یونین(سی بی اے)سندھ کے انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل کو بھاری اکثریت سے کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے ۔کراچی پریس کلب سے جاری بیان کے مطابق کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے اے پی پی ایمپلائز یونین(سی بی اے)سندھ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ نئی کابینہ کارکنوں کے مسائل کے حل اور اس کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ اے پی پی (سی بی اے )کے الیکشن میں کامیابی پرصلاح الدین عباسی صدر، سیکرٹری جنرل عبدالستار قریشی ،شاہد شیخ نائب صدر، صاحب اوڈ جوائنٹ سیکریٹری، فہیم احمد خازن، نثار شیخ پریس سیکریٹری کی کامیابی ادارے میں جمہوری روایات کے فروغ کی آئینہ دار ہے ۔اے پی پی کے کارکنوں نے ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔امید ہے کہ نومنتخب عہدیدارکاکارکنوں کے مسائل اور اس کی مضبوطی کے لیے اپنی تمام کاوشیں بروئے لائیں گے ۔
پریس کلب کی اے پی پی سی بی اے کو مبارکباد۔۔
Facebook Comments