کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں ہیلتھ کارڈ، گرانٹ سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔۔اس موقع پرگورنر سندھ نے کراچی پریس کلب کے عہدیداروں کو بتایا کہ وفاقی حکومت صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس حوالے سے سے ایک پالیسی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام صحافی اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے بتایا کہ دیگر صحافتی تنظیموں سے بھی مشورہ کیا ہے اور اس حوالے سے پریس کلب کی معاونت سے سے ایک جامع پالیسی بنانا چاہتے ہیں ہیں تاکہ صحافی بلاتفریق اس سے فائدہ اٹھا سکیں انہوں نے کراچی پریس کلب سے درخواست کی کہ پریس کلب اس معاملے میں لیڈنگ رول ادا کرتے ہوئے تمام یو جیزکے تعاون سے ایک ایسی پالیسی بنائے جس سے تمام صحافیوں تک یہ سہولت پہنچ جائیں۔۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر لیز کے حوالے سے بھی کور کمانڈر سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ملاقات میں پریس کلب کی گرانٹ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے گورنر سندھ سے درخواست کی کہ آرٹس کونسل اور دیگر اداروں کی طرح کراچی پریس کلب کو بھی گرانٹ دی جائے ۔۔ گورنر سندھ نے اس حوالے سے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں ایک کروڑ روپے کی گرانٹ پریس کلب کے لئے مختص کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پریس کلب کیلئے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان۔۔
Facebook Comments