سرگودھا پریس کلب کے نمائندہ وفد جنوبی پنجاب کے مطالعاتی دورے کے سلسلہ میں خانیوال پہنچا۔ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔۔سرگودہاپریس کلب کے وفد کی قیادت سینئر صحافی ارشد محمود ارشی کررہے تھے ۔جبکہ وفد میں ملک محمد اقبال,ضیاء الدین لالی, اشرف قریشی, قمر جاوید, خالد محمود بھٹی, اشرف رانا شامل تھے ۔استقبالیہ تقریب سے صدر پریس کلب ساجد پرویز،جنرل سیکرٹری رانا محمدسلیم خاں،سینئر صحافیوں طاہر نسیم، امتیاز علی اسد، سید حما د شاہ،طارق شہزاد، شاہدانجم،احمدرضاقادری ودیگر نے سرگودھا پریس کلب کے وفد کی آمد کوسراہا اورکہاکہ اس طر ح کے رابطے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔

Facebook Comments