press club ke wafad ki akd se mulaqaat

پریس کلب کے وفد کی اے کے ڈی سے ملاقات۔۔

کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد کی سربراہی میں وفد نے معروف بزنس مین اورچیئرمین اے کے ڈی گروپ عقیل کریم ڈھیڈی سے ان کے  رہائش گاہ  پر ملاقات کی ۔وفد میں کراچی پریس کلب کے فنانس کمیٹی کے سیکرٹری احتشام مفتی ،ڈپٹی سیکرٹری رضوان عامر شامل تھے ۔، سیکریٹری پریس کلب نے عقیل کریم ڈھیڈی کوان کی صاحب زادی کی شادی کی مبارکباد دی اور صحافیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا،وفد نے  عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے کتیانہ میمن اسپتال میں کراچی پریس کلب کے اراکین اور انکے اہل خانہ کے لئے علاج کی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں کتیانہ میمن اسپتال کے چیئرمین احمد چنائے بھی موجود تھے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں