کراچی پریس کلب اور سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے 2 روزہ اسکاؤٹ کیمپ جو کہ 4 تا 5 نومبر بروز ہفتہ اتوار کومنعقد کیا جا رہا ہے۔جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں کے بچے اور بچیاں شرکت کریں گی۔ کیمپ گلستان ا اسکاؤٹس ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔اسکاؤٹ کیمپ کہ حوالے سے منگل کے روز کراچی پریس کلب کے اراکین اور انتظامی کمیٹی نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید اختر میر کے ہمراہ اسکاؤٹ کیمپ کی سرگرمیوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تربیتی سینٹر کا دورہ کیا۔اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔سید اختر میر نے انتظامی کمیٹی کے اراکین کو بچوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کیں اور اسپورٹس کمپلیکس سمیت بچوں کے حوالے سے مختلف جگہوں کا دورہ کرایا۔اسکاؤٹ کیمپ انتظامی کمیٹی نے باہمی مشورے سے کیمپ سے قبل کرنے کے کام اور کیمپ کے انتظامات کا مکمل جائزہ لیااور جملہ انتظامات کے حوالے سے گفت شنید کی گئی اور ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا۔دورے میں کراچی پریس کلب اسکاؤٹ کیمپ انتظامی کمیٹی کے سربراہ خلیل احمد ناصر دیگر اراکین میں محمد فاروق سمیع،نذیر احمد عباسی اور منیرعقیل انصاری شامل تھے۔واضح رہے کے اسکاؤٹ کیمپ میں 9 سے 18 سال کی عمر کے بچے اور بچیاں شرکت کے اہل ہوں گے۔کراچی پریس کلب کے اراکین کو کیمپ میں شرکت کرنے والے بچوں کی رجسٹریشن 2 نومبر کی رات سے قبل کروانی ہوگی۔ہفتہ 4 نومبر صبح 10بجے اراکین اپنے بچوں کو ناشتہ کرواکر مکمل ڈریس کے ساتھ گلستان اسکاؤٹس ابوالحسن اصفہانی روڈ (مسکن) گلشن اقبال پہنچانے کا انتظام کریں گے۔کیمپ کا اختتام اتوار 5 دسمبر کی شام 6 بجے ہوگا۔تقریب کے اختتام پر بچوں کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔دوران کیمپ بچوں رہائش خیموں میں ہوگی ،اسکاؤٹس کیمپ میں شرکت کے لیے بچوں کو پینٹ،ٹی شرٹ اور اسپورٹس شوز کے ساتھ ہونا ضروری ہے۔اپنی نوعیت کے اس منفرد کیمپ میں بچوں کے لیےکیمپ فائر، ایڈونچر ٹریل، سیلف ڈیفنس، لیڈر شپ اسکلز، کیمپنگ،جسمانی ذہنی اور تعلیمی تربیت سمیت دیگر گرینڈ سرگرمیاں مرتب کی گئی ہیں۔
پریس کلب کے تحت اسکاؤٹ کیمپ کا انتظامات کا جائزہ۔۔
Facebook Comments