صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سےفیز ٹو اتحاد گروپ کی کور کمیٹی کےدوستوں نےملاقات کی،اس موقعہ پر باڈی کے سینئر رکن عمران شیخ بھی موجود تھے،،، وفد میں سنیر صحافی سید فاطرشاہ، ایم اے ظہیر، ندیم عباس جہانگیر حیات،، منیب احمد اور دیگر دوست موجود تھے،،،فیز ٹو اتحاد گروپ کے دوستوں نے صدر پریس کلب کے سامنے سات مرلہ پلاٹ کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ پیش کیا جس پر ارشد انصاری نے صحافیوں کی فلاح و بہود کےحوالےسےجاری مشن کوفیز ٹو اتحاد گروپ کےدوستوں کی معاونت میں مزید تیز سے تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی،،،باہمی طور پر پرعزم حکمت عملی پراتفاق کیا گیا،،،ارشد انصاری نےکہا فیز ٹو کا حصول اور پلاٹسں کی تقسیم میں شفافیت اولین ترجیح ہے،،،کسی کو صحافیوں کے حق پرڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،،،ارشد انصاری نے کہا لاہور پریس کلب آج بھی پلاٹ فار آل کے سلوگن کےساتھ کھڑا ہے اور کسی صورت اپنےموقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،،، اورالحمد اللہ ہم نے اپنا حق قریبا لےلیا ہے اورمنزل اب دور نہیں،،،پلاٹ کے 5 سے 7 مرلہ سائز کے حوالے سےحکومت کےساتھ بات چل رہی ہے،،،چاہتے ہیں لاہور پریس کلب کے تمام ممبرزکو پلاٹ ملیں،،،بھرپور کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ صحافیوں کو پلاٹ ہی ملیں اوردیگرواجبات کی ادائیگی بھی آسان اور کم سےکم ہو،،،ارشد انصاری نےیقین دلایا کہ فیز ٹو اورنئی ممبر شپ کا معاملہ جلدازجلد حل کرلیا جائے گا۔۔۔