press club ke secretary qaatilana mein shadeed zakhmi

پریس کلب کے سیکرٹری قاتلانہ حملے میں شدید زخمی۔۔

پشین پریس کلب کے جنرل سکریٹری روئیداد خان ترین قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پشین کلی ملیزئی میں معمولی تکرار کے بعد فائرینگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء و پشین پریس کلب کے جنرل سکریٹری روئیداد خان ترین شدید زخمی ہوگئے روئیداد خان ترین کو تین گولیاں لگی ہیں پشین لیویز ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی کررہے پشین پریس کلب کے صدر عصمت اللہ حنفی نائب صدر محمد عیسی گل دیگر عہدیداروں عبداللہ خان اچکزئی نعمت اللہ خان نے پشین پریس کلب کے جنرل سیکرٹری روئیداد خان ترین پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روئیداد خان ترین پر حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں