میرپورخاص پریس کلب صدر راشد سلیم، نائب صدر نذیر پنھور، جنرل سیکرٹری شوکت پنھور، فنانس سیکرٹری عزیز خان، جوائنٹ سیکرٹری اظہر کریم جیلانی اور انفارمیشن سیکرٹری فہد سلطان چانڈیو سمیت تمام ممبران نے نوابشاہ پریس کلب کے صدر و سندھ ٹی وی نوابشاہ کے بیورو چیف ذوالفقار علی خاصخیلی کو بااثر کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ساتھ ہی حکومت سندھ اور ڈی آئی جی نوابشاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے نامور صحافی ذوالفقار علی خاصخیلی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ بااثر شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے صدر میرپورخاص پریس کلب کا مزید کہنا تھا کہ میرپورخاص پریس کلب کے تمام عہدیداران و ممبران نوابشاہ پریس کلب کے صدر و سندھ ٹی وی نیوز کے بیورو چیف ذوالفقار علی خاصخیلی کے شانہ بشانہ ہیں۔۔۔

Facebook Comments