نیشنل پریس کلب نے صدر انور رضا پر حملہ کرنے پر اپنے رکن عبدالوحید ڈوگر پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔جنرل سیکرٹری این پی سی خلیل احمد راجہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عبدالوحید ڈوگر کی رکنیت نمبر 1057 کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ انہیں راولپنڈی میں نیشنل پریس کلب اور اس کے کیمپ آفس کے احاطے میں ہرگز داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔پریس کلب کی ساکھ اور وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والا یہ شخص تاحیات پریس کلب کا ممبر نہیں بن سکتا اور نہ ہی اسے پریس کلب کے احاطے میں داخل ہونے دیا جائے گا۔

Facebook Comments