لاہور پریس کلب میں صدر کے کمرے میں صدر کی ٹیبل پر کلاشنکوف کی گولی ’غائبانہ ‘ سفر کرکے پہنچ گئی۔یاد رہے کہ ان دنوں لاہور پریس کلب صحافیوں اور میڈیا اداروں کے خلاف ہونے والی سرکاری کارروائیوں کیخلاف احتجاج کا مرکز ہے۔ گولی کی برآمدگی نے جہاں صحافیوں میں تشویش پیدا کی ہے وہاں کئی سوالات کو بھی جنم دیا ہے ۔ ابتدائی طور پر سی سی ٹی وی کیمروں سے تحقیق کی جارہی ہے ۔ادھر لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری نے اپنی ٹیبل پر کلاشنکوف کی گولی کی موجودگی کو بزدلانہ حرکت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خود کو وقف کر دیا ہے۔پاکستان میں آزادی صحافت تیزی سے زوال پذیر ہے۔ دریں اثنا نیوز ویب سائٹ صدا بلوچستان کے ایڈیٹر لالہ فہیم کو کراچی سے اغوا کر لیا گیا۔
Facebook Comments