press club or media academy ka dora

پریس کلب کے سابق صدرکا انتقال اور اظہارافسوس۔۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے سینئر صحافی اور پریس کلب کوئٹہ کے سابق صدر مرزا رشید بیگ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے اپنا مقام پیدا کیا اور عوام میں اپنے حقوق وفرائض اور احساس ذمہ داری اجاگر کرنے میں گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں۔ صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ محترمہ بشریٰ رند نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ عمران زرکون نے سینئر صحافی رشید بیگ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ رشید بیگ کے انتقال سے بلوچستان میں صحافت کا ایک درخشاں باب اختتام پذیر ہوامرحوم نے اپنی قلم کے ذریعے دلیری کے ساتھ لوگوں کے مسائل اجاگرکیے وہ جمہوریت  کے وکیل اورزندگی بھر اصولوں کے پابند رہے دریں اثناء نظامت تعلقات عامہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی کے صدر وقاص شاہین ‘جنرل سیکرٹری ظفر علی ظفر، ڈائریکٹر نور محمد کھیتران ‘ کابینہ ارکان اورافسران نے کہاکہ رشید بیگ کے انتقال سے بلوچستان ایک سینئر دانشور سے محروم ہوگیا مرحوم کی صحافتی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا علاوہ ازیں تعلقات عامہ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن اپوزیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر تصور احمد ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم ناصر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت الرحمن، اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسرجعفر شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحمن آغا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمس الرحمن ،انفارمیشن افسر عدیل احمد نےکہاکہ رشید بیگ صحافت کاایک روشن اورتاریخ عہد تھے جو بند ہوگیا جن کی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔ علاوہ ازیں انجمن اخبار فروشاں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ صحافی رشید بیگ نے اپنی پوری زند گی بلو چستان کے مظلوم عوام کی آواز بلند کر نے میں گزار دی مرحوم کی خدمات پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ یہ بات انجمن اخبار فروشاں کے صدر حا جی غا زی خان محمد شہی، سینئر نائب صدر اللہ گل محمد حسنی، جنرل سیکر ٹری سر فراز سیا پاد ، سیکر ٹری اطلاعات نصیب اللہ خان کاکڑ نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ مر حوم ایک نڈر صحا فی تھے جو قلم کے ذریعے حق و سچ کی بات کیا کر تے تھے انہوں نے کہاکہ مر حوم کی وفات سے بلو چستان ایک سینئر صحافی اور دانشور سے محروم ہو گیا ہے مرحوم نے میدان صحافت میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں ہیں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکر ٹری نذر محمد ناصر، سید یوسف شاہ، ملک سعید احمد، سید نور احمد شاہ، محمد جان سا سولی، ولی خان ، حاجی عبد القدوس ، کمال الدین مینگل سمیت دیگر اخبار فروشاں نے شر کت کی اور آخر میں مر حوم کے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں