press club ke rukun ki car chori hogyi

پریس کلب کے رکن کی کار چوری ہوگئی۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر افضال طالب ، نائب صدر صائمہ نواز،سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہورپریس کلب کے کونسل ممبر صابرسبحانی کی الحمراءہال مال روڈ لاہورسے کارکی چوری پر شدید افسوس کا اظہار کیاہے۔ انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے چوری شدہ کار کی جلد ازجلد بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں