press club ke naye arkaan ke liye plots ki yad daasht

پریس کلب کے نئے ارکان کیلئے پلاٹوں کی یادداشت۔۔

اکائی کےوفد کی کراچی  پریس کلب کےسیکریٹری اورخزانچی سے ملاقات،2018میں بننےوالے نئے ممبران کے پلاٹس سے متعلق یاداشت پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق اسائمنٹ ایڈیٹرزایسوسی ایشن کےصدرخالدزمان کی قیادت میں دورکنی وفدنےسیکریٹری کراچی پریس کلب محمدرضوان بھٹی اورخزانچی وحیدراجپرسے ملاقات کی جس میں اکائی کے صدر کے ہمراجوائنٹ سیکریٹری احتشام خالد بھی تھے۔ وفد نے پریس کلب کے عہداران کو نئے ممبران کے پلاٹس کے حصول کے لئے یاداشت پیش کی اور نئے ممبران کے لئے پلاٹس کے حصول کے لئے کوششیں کرنے پر زور دیا۔ سیکریٹری کلب محمدرضوان بھٹی  نےوفد ک کو بتایا کہ تمام ممبران کے پلاٹس کے مسائل باڈی کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کلب تشریف لائے تھے تو ان سے نئے ممبران کے لئے پلاٹس کے حصول کے لیے بات کی گئی تھی ۔ رضوان بھٹی نے بتایا کہ جلد ہی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ سے ایک ملاقات متوقع ہے جس میں صرف ہاؤسنگ کے معاملات پر بات ہو گی اور نئے ممبران کا مسئلہ بھی سندھ حکومت سےمیٹنگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس کے بعد پیشرفت سے بھی ممبران کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔اکائی کےوفد نےسیکریٹری کراچی پریس کلب محمد رضوان بھٹی اوران کی مجلس عاملہ کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور شکریہ ادا کیا۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں