پریس کلب عمرکوٹ کے جوائنٹ سیکرٹری اسلم مہر پر محکمہ عمرکوٹ کی جانب سےمبینہ جھوٹےمقدمہ کےاندراج پر صحافیوں نے احتجاج کیا اور احتجاجی ریلی نکالی ۔یادرہے کہ محمد اسلم مہرکوایکسائز پولیس عمرکوٹ نے ایک وکیل کی آفس سے بلاکر گاڑی میں بٹھا کرایکسائز آفس منتقل کردیا تھا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیاگیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جھوٹی ایف آئی آر کو خارج کرکے محمد اسلم مہر کے ساتھ انصاف کیا جائے اور واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں ۔بعدازاں ریلی ڈسٹرکٹ جیل عمرکوٹ کے باہر پہنچی جہاں سے اسلم مہر کی ضمانت منظور ہونے کے بعدرہائی ہوئی اور صحافیوں نے استقبال کیا اور ریلی کی شکل میں یہ واپس پریس کلب پہنچ گئے ۔
Facebook Comments