نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی شاندار کامیابی کی خوشی میں نجی ایجنسی اسلام آباد کی جانب سے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں جرنلسٹ پینل کے قائد افضل بٹ، نومنتخب صدر این پی سی انور رضا، سیکرٹری خلیل احمد راجہ فنانس سیکرٹری نیئر علی، کابینہ ارکان، اسلم لڑکا، راجہ ابرار، سابق صدر این پی سی طارق چوہدری، آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سہیل ملک، ہزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر تیمور جدون، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ جرنلسٹ کے عہدیداران، رواج کے صدر عدنان حیدر بری، ایاز خان، سلمان خان، رییجا کے صدر نثار احمد، راجہ شوکت، سینئر صحافیوں عامر بٹ، نعیم محبوب، سدھیر احمد کیانی، ارشد اقبال، محمد ظاہر خان اور نجی ایجنسی کے جنرل مینجر محمد صدیق سمیت سینئر صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
