پریس کلب فیصل آباد کے سالانہ انتخابات کو روکنے کی رٹ پٹیشن ہائی کورٹ لاہور نے خارج کر دی ہے۔ کلب ممبر زریں گل نے استدعا کی تھی کہ انتخابات جولائی میں اور دو سالہ مدت کی بجائے ایک ہی سال کے لئے ہونے چاہئیں مگر جسٹس عائشہ ملک نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی اپنے فیصلوں میں آزاد ہے اور عدالت الیکٹورل پراسس میں مداخلت نہیں چاہتی۔

Facebook Comments