لاہور پریس کلب کے الیکشن میں پیسوں کے استعمال کی انکوائری کا فیصلہ کرلیاگیا۔۔ گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس صدر لاہور پریس کلب اعظم چودھری کی زیرصدارت منعقد ہوا، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جھکڑ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبران گورننگ باڈی، نواز سنگرا، عالیہ خان، حافظ عدنان طارق لودھی، احمر کھوکھر، محسن بلال، اسد جعفری، رضا محمد ، محمد کلیم اور نفیس احمد قادری نے شرکت کی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پرامن الیکشن کرانے اور بروقت رزلٹ دینے کا خیرمقدم کیاگیا اور فیصلہ کیاگیا کہ آئندہ الیکشن بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرائے جائیں گے۔ گورننگ باڈی نے پریس کلب کے الیکشن میں پیسوں کے استعمال کی متفقہ طور پر مذمت کی اور انکوائری کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ فوری طور پر اسکروٹنی کا عمل شروع کیا جائے اور بلاتفریق اسکروٹنی کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کلب میں ڈیجکٹل اسٹوڈیو اور یوٹیوب چینل بنایاجائے،پریس کلب کے سسٹم کو ڈیجٹلائز کیا جائے گا، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور، ممبران گورننگ باڈی محسن بلال، اسد جعفری اور رضا محمد یوٹیوب چینل کو دیکھیں گے۔ کلب میں نان ممبران کے داخلہ پر سختی سے پابندی عائد کردی گئی۔ کیفے ٹیریا ڈیفالٹرز کو نوٹس دیاجائے گا اور واجبات کی عدم ادائیگی پر ممبرشپ ختم کردی جائے گی۔گورننگ باڈی نے فرزانہ چودھری اور ناصرہ عتیق کی لڑائی کے معاملے کی انکوائری کا فیصلہ کیا۔ فیصلہ کیاگیا کہ گورننگ باڈی پہاڑی کا وزٹ کرے گی، پہاڑی پر بلااجازت بنائی گئی دیواریں ختم کی جائیں گی، اور منشیات کے استعمال کا ثبوت ملتے ہی ممبر شپ ختم کرکے انٹری بند کردی جائے گی۔۔
پریس کلب کے الیکشن میں پیسوں کا استعمال، انکوائری کافیصلہ۔۔
Facebook Comments