karachi press club mein aaj intekhaabi dangal sajega

پریس کلب کے ارکان کوسابق پولیس افسر کی دھمکیاں۔۔

کراچی پریس کلب نے صحافیوں کے خلاف مسلسل انتقامی کاروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے پریس کلب کے ممبران طحہٰ عبیدی اور فیاض یونس کو ایک سابق پولیس افسر کی جانب سے ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے جاری بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ واٹس ایپ کے گروپ میں محض ایک تحریر شیئر کرنے پر صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا ذہنی پسماندگی کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا حقائق سے عوام کو باخبر رکھنا ہے اگر اس حوالے سے کسی کے ذاتی مفادات کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو صحافی اس کے ذمہ دار نہیں ہیں ۔انہوںنے کہا کہ طحہٰ عبیدی اور فیاض یونس کومختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز کرکے ہراساں کی جارہا ہے ۔کراچی پریس کلب اس کی بھرپور مذمت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو ان صحافیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو وہ قانون راستہ اختیار کرے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ ،وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن ،آئی جی سندھ  اور ڈی آئی جی سکھر سے مطالبہ کیا کہ وہ طحہٰ عبیدی اور فیاض یونس کو ایک سابق پولیس افسر کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیں اور معاملات کی شفاف انداز میں انکوائری کروائی جائے ۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں