F block core committe ka taraqqiyati kamo keliye izhaar e tashkeer

پریس کلب کے اراکین کا گروپ انشورنس، معاہدہ طے۔۔

لاہور پریس کلب اور ٹی پی ایل لائف انشورنس کے مابین  لاہور پریس کلب ممبران کی گروپ انشورنس کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے گئے۔ پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور ٹی پی ایل لائف کے سی ای او سعد نثار نے دستخط کئے۔معاہدے کے تحت پریس کلب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 65 سال کی عمر تک کے ممبران انشورڈ ہو گئے ہیں جس کیلئے پریس کلب گروپ انشورنس کی مد میں ٹی پی ایل کو سالانہ55 لاکھ روپے ادا کرے گا جو اس سے پہلے ای ایف یو کو سالانہ74 لاکھ روپے ادا کیا جارہا تھا  اس کےساتھ ساتھ خدانخواستہ طبعی موت کی صورت میں 10 لاکھ جبکہ حادثاتی موت کی صورت مین 20 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ مستقل معذوری کی صورت میں بھی 10 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے، عارضی معذوری کی صورت میں چھ ماہ تک گورنمنٹ کی کم از کم تنخواہ کے برابررقم ادا کی جائے گی۔ معاہدے میں ایکسیڈینٹل معزوری کے ساتھ ساتھ طبعی معزوری کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں