karachi press club election democration panel ka aelan

پریس کلب کا تقدس پامال کیاگیا، کے یوجے۔۔

 صدر کے یو جے اعجاز احمد ،نائب صدر لبنی جرار ، ناصر شریف، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی سمیت ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ رواداری مارچ کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے دوران پولیس نے کراچی پریس کلب کا تقدس پامال کیا۔ صحافیوں نے پریس کلب پہنچنے والے ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کے سامنے بھی احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ شناخت بتانے کے باوجود جن اہلکاروں نے صحافیوں کے ساتھ ناروا کیا ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں