کراچی پریس کلب میں ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لئے مکمل اسٹوڈیو تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا، بیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اس اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ سے لے کر وائس اوور تک تمام سہولتیں موجود ہوں گی اور کراچی پریس کلب کے ارکان اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے، یہ انکشاف کراچی پریس کلب کے سیکرٹری رضوان بھٹی نے کلب کے زیراہتمام یوٹیوبرز کی ٹریننگ کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔۔ رضوان بھٹی کا کہنا تھا کہ اب ڈیجیٹل دور ہے، جس کے لئے صحافیوں کو اپنی استعداد اور صلاحیتیں بڑھانا ہوں گی۔۔کراچی پریس کلب ملک کا واحد کلب ہوگا جس کا اپنا اسٹوڈیو بھی ہوگا۔۔ کلب کے صدر فاضل جمیلی نے یوٹیوبر ز کی ٹریننگ کے حوالے سے کہا کہ کلب کے زیراہتمام اس طرح کی تربیتی نشستیں ہوتی رہتی ہیں اور مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔۔ یوٹیوبرز کو ٹریننگ کے حوالے سے ٹرینر حیدرعلی نے ابتدائی معلومات فراہم کیں اور اسکرین پر اس کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا۔۔ کلب کی جانب سے ٹرینر حیدر کو اجرک اور روایتی شیلڈ پیش کی گئی۔۔ جب کہ ٹریننگ میں شریک صحافیوں میں سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کئے گئے۔۔
