jaali sahafi mubeena muqaable mein giraftar

پریس کلب کے صدر کو گرفتار کرلیاگیا۔۔

پنجاب کےبڑے ڈویژن ڈیرہ غازی خان میں پولیس گردی، پنجاب پولیس نے احتجاج کرنے پر ڈیرہ غازی خان پریس کلب کے صدر شیرافگن بزدار اور صدر انجمن صحافیان، مصطفیٰ لاشاری کو گرفتارکرلیا۔۔ پپو نے گرفتاری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز قبل پنجاب پولیس نے پریس کلب کا تقدس پامال کیا تھا، چند روز قبل پی ٹی آئی کے چند مقامی رہنما پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بڑی تعداد پریس کلب میں گھس گئی اور صحافیوں کے روکنے اور احتجاج کے باوجود پی ٹی آئی کے لوگوں کو گرفتارکرلیا۔۔ صحافیوں کا موقف تھا کہ پولیس ایس ایچ اوز صحافیوں  سے معذرت کرے، لیکن پنجاب پولیس معذرت تو کیا کرتی آج پھر پولیس گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے گناہ صحافیوں کو گرفتار کرلیا،اور بتادیا کہ پنجاب پولیس ایسا بے لگام گھوڑا ہے جو کسی آئین و قانون کو نہیں مانتی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں