qazi javed jasarat akhbaar ke chief reporter muqarrar

پریس کلب کا جسارت انتظامیہ سے اظہار تشکر۔۔

کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد کا روزنامہ جسارت کراچی کے دفتر کا دورہ ،جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی اور سی اواو سید طاہر اکبر سے ملاقات کرکے جسارت کی جانب سے ملازمین کو بونس کی ادائیگی پر سیکرٹری پریس کلب نے گلدستہ پیشہ کیا اوران کا شکریہ ادا کیا۔شعیب احمد نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسارت کی موجو دہ انتظامیہ نے22 برس کے بعد جسارت کے تمام ملازمین کو عید سے قبل بونس کی ادئیگی کی ہے،یہ اقدام قابل تحسین ہے ، مجھے امید ہے کے جسارت اس روایت کو برقرار رکھے گا۔میڈیا کے دیگر اداروں کو بھی چاہیے کے اپنے ملازمین کو عید پربونس کی ادیئگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی جسارت کی انتظامیہ اپنے کارکنوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید توجہ دے گی اور ملازمین کے مفادات کا مزید خیال رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ جسارت ہی وہ ادارہ ہے جس نے دنیا بھر میں موجود بیشتر صحافیوںکو انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا، جسارت نے اس وقت ملازمت اور فری ہینڈ دیا جب فیلڈ میں صحافیوں کو کوئی جانتا تک نہیں تھا۔ آج پاکستان بھر کے بیشتر اداروں میں جسارت کے سابق ملازمین اچھی عہدوں پر موجودہیں۔ ہمیںجسارت جیسے ادارے کے احسان کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔جسارت کے دورے کے موقع پر کراچی پریس کلب کے خزانچی احتشام سعید پاشا، جسارت کے ایڈیٹر مظفر اعجاز ،چیف رپورٹر واجد حسین انصاری ،اسائمنٹ ایڈیٹر محمد عرفان احمد ،سینئر رپورٹر منیر عقیل انصاری اور نیوز ایڈیٹر سید توصیف احمد بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں