press club ka charge saddar ke hawale kia

پریس کلب کا چارج ایس ایچ او نے صدر کے حوالے کیا۔۔

پریس کلب رحیم یار خان کا چارج ایس ایچ او نے نومنتخب صدر کے حوالے کیا اور کہا ہے کہ سال دوہزار اکیس کے لئے پریس کلب کا انتظام آپ چلائیں گے۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے پریس کلب رحیم یار خاں کا 2 ماہ سماعت کے بعد میرٹ پر فیصلہ سنا دیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو حکم دیا کہ رائو نعمان اسلم صدر اور جی ایم حیدر جنرل سیکرٹری پریس کلب ودیگر کابینہ ہی اصل باڈی ہے اورسال 2021ء کیلئے پریس کلب کا انتظام چلائیں  گے اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے ۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے نمائندے تحصیلدار الماس اور ڈی پی او رحیم یار خاں کے نمائندے ایس ایچ او شبیرجھرر  اور پی آر او احمد چیمہ  نے پولیس فورس کے ہمراہ پریس کلب میں آکر صدر رائو نعمان اسلم اورجی ایم حیدر کو باقاعدہ چارج دیا۔۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں اے ڈی سی جی شیخ طاہر، کنوینر۔۔ڈی پی او اسدنواز،ممبر، اسٹنٹ کمشنر رانا ریاست، ممبر، ڈسٹرکٹ اٹارنی ملک مشتاق ، ممبر  اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اسداللہ ، ممبر شامل تھے، کمیٹی نے متفقہ طور پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں