پریس کلب کے تعمیراتی کام میں بھی بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ شکارپور پریس کلب کے ترقیاتی کام کے دوہزاراٹھارہ میں ہونے والی این آئی ٹی ٹینڈر کے حوالے سے پریس کلب کے ایک رکن نے ان دنوں محکمہ بلڈنگس ڈویژن سے ڈیڑھ لاکھ روپے بھتہ لیا تھا اور اب پھر ایگزیکٹیو انجینئر کو باربار فون کرکے مزید پچاس ہزار روپے بھتہ مانگ رہا ہے اور ساتھ ہی دھمکی بھی دے رہا ہے کہ رقم نہ ملی تو اس کے خلاف خبریں چلائے گا۔ پپو کے مطابق ایگزیکٹیو انجیئنر نے سارا معاملہ شکارپورپریس کلب کے موجودہ صدر رحیم بخش جمالی اور دیگر عہدیداروں کے سامنے رکھتے ہوئے اپیل کی ہے کہ کام بھی شکارپور پریس کلب کا ہے اور بھتہ بھی کلب کا ممبر مانگ رہا ہے۔
Facebook Comments