پریس کلب انتظامیہ سے آئی جی سندھ کی معذرت

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری سہیل افضل خان نے جمعرات کے روز آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور دو روز قبل کراچی پریس کلب کے راستوں کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو آگاہ کیا کہ پریس کلب صحافیوں کا دوسرا گھر ہے جبکہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لیے بھی انہیں پریس کلب آنا پڑتا ہے۔ احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے بہانے صحافیوں کی نقل و حمل پر پابندی لگانا کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے۔ آئی جی سندھ نے پیش آمدہ واقعہ پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ کوشش کی جائے گی کہ اس قسم کی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہ ہو۔ انہوں نے اس موقع پر ڈی آئی جی ساوتھ اسد علی رضا کو ہدایت کی کہ پریس کلب کے ساتھ مل کر کوئی ایسا لائحہ عمل طے کریں کہ پریس کلب  کو آنے جانے والے راستے کسی صورت میں بند نہ ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں