press club intezamia ki taraf se nawaz raza ke khilaaf toheen e amaiz rawaiyye par ahtejaaj

پریس کلب انتظامیہ کی طرف سے نواز رضا کیخلاف توہین آمیز رویئے پر احتجاج۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکرٹریٹ میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس برنا، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور اور آزاد گروپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ 21 اور 22 فروی کو نیشنل پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ ، صحافتی تنظیموں پر پریس کلب میں پابندیوں اور پی ایف یو جے دستور کے صدر حاجی نواز رضا کے خلاف توہین آمیز رویے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ، آر آئی یو جے برنا کے صدر طارق عثمانی، دستور کے صدر رانا کوثر علی اور آزاد گروپ کے سربراہ شکیل قرار سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی حاجی نواز رضا کے ساتھ غیر مہذب رویے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب انتظامیہ نے مرحوم صحافی رمضان عادل کی برسی کے لیے جگہ فراہم نہ کر کے غیر جمہوری رویے کا ثبوت دیا، پریس کلب کو چند افراد کی جاگیر نہیں بننے دیں گے اور انتظامیہ کے دوہرے معیار کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی، شکیل قرار نے کہا کہ پریس کلب انتظامیہ صحافیوں کے حقوق سے خوفزدہ ہے اور بزرگ صحافیوں کی توہین کر رہی ہے، ہم پریس کلب پر کسی کو قابض نہیں ہونے دیں گے اور موجودہ انتظامیہ کے زوال کا آغاز ہو چکا ہے، رانا کوثر علی نے کہا کہ پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے سینئر صحافی حاجی نواز رضا کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ پریس کلب میں تفریحی تقاریب تو کرائی جا سکتی ہیں، لیکن مرحوم صحافیوں کی یاد میں تقریبات کی اجازت نہیں دی جاتی۔تمام صحافتی تنظیموں نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ 21 اور 22 فروری کو پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور پریس کلب کی تالہ بندی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں