کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں پچیس دسمبر کو ہونے والی پولنگ کے لئے یونائیٹڈ جرنلٹس پینل کو پریس کلب کے تمام سینئرز کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہے۔۔ یونائیٹڈ جرنلٹس پینل کی جانب سے صدارت کے عہدے کے لئے سینئر صحافی رہنما خورشید عباسی، سیکرٹری کے لئے محمد عارف خان، نائب صدارت کے لئے خاتون امیدوار سمیرا ججہ،خزانچی کے لئے زبیر ابراہیم، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے اسلم شاہ جب کہ گورننگ باڈی کے لئے عباس نقوی، عامر شیخ، روبینہ یاسمین، محمد بیگ، قسیم سعید، علی شیر(منصور کھوکھر) اور آغا کرم علی شاہ شامل ہیں۔۔
دوسری طرف پریس کلب کے الیکشن کے سلسلے میں خودمختار (انڈی پینڈنٹ)پینل کی جانب سے صدر کے لئے اے آر وائی نیوزکے ارباب چانڈیو، سیکرٹری کے لئے ابتک نیوز کے امتیاز حسین چانڈیو۔۔نائب صدارت کے لئے نائنٹی ٹو نیوزکے قاسم خان، ایف ایم ایٹی سکس پوائنٹ ایٹ کے عطااللہ ذکی ابڑو جوائنٹ سیکرٹری، روزنامہ اوصاف کے مبشر فاروق خزانچی کے عہدوں کے لئے انتخاب میں حصہ لیں گے ۔ گورننگ باڈی کے لئے خودمختار (انڈی پینڈنٹ) پینل کی جانب سے سے عابد حسین لودھی، ارشد یوسف زئی، عظمت خان، چاند نواب، خورشید انجم، عمیرعلی انجم اور قاضی حسن مقابلے میں شامل ہیں۔۔
دریں اثنا دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے لئے جیو نیوز،روزنامہ جنگ کراچی سے صدارتی امیدوار فاضل جمیلی،روزنامہ کاوش سے نا ئب صدر کے امید وار عبدالرشید میمن،کے ٹی این نیوز سے خزانچی کے لئے عبدالوحید راجپر،روزنامہ بزنس ریکارڈر سے سیکرٹری کی نشست کے لیے محمد رضوان بھٹی،دنیا نیوزسے وابستہ جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار محمد اسلم خان،اسی طرح گورننگ باڈی کی 7 نشستو ں کے لئے روزنامہ جنگ سے خلیل احمد ناصر،اے آر وائی نیوز سے محمد فاروق سمیع،روز نیوز سے محمد لیاقت مغل،فری لانس سینئر فوٹو جرنلسٹس سید اطہر حسین،روزنامہ ڈان سے شازیہ حسن،روزنامہ امت سے سید نبیل اختراور پی ٹی وی سے وابستہ سیدمیمونہ ہمدانی(مونا خان) شامل ہیں۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ آج صبح نوبجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پر یس کلب میں جاری رہے گی،سالانہ انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں 1530 اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے کراچی پریس کلب کا کا رڈ اسکین کرنے کے بعد ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ڈاکٹر توصیف احمدخان کو الیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
