media houses sahafio ke khilaaf muqadmaat khatam karne ka mutalbaa

ایک نیوزمیں تنخواہوں کی ادائیگی، پریس کلب کا اظہاراطمینان۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈ ی نے ایک نیوزانتظامیہ کی جانب سے میڈیا ورکرز کوتنخواہوں کی ادائیگی پر اطمینان کااظہار کیا ہے۔ صدر ارشد انصار ی نے کہاہے کہ ایک نیوزکی انتظامیہ نے اپنے میڈیا و رکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کرکے ان کا حق ادا کردیا ہے، مہنگائی کے اس دور میں بغیر تنخواہوں کے فرائض منصبی ادا کرنا ناممکن ہے اور ایک نیوز کی انتظامیہ نے احسن اقدام ا ٹھاتے ہوئے میڈیاورکرزکی تنخواہیں اداکردی ہیں جو قابل ستائش عمل ہے ۔انھوں نے مزید کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایک نیوزکی انتظامیہ میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں