press club election democrats ka clean swipe

پریس کلب الیکشن، ڈیموکریٹس کا کلین سوئپ

کراچی پریس کلب کے الیکشن میں ایک بار پھر دی ڈیموکریٹس پینل نے کلین سوئپ کردیا۔۔+ دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے لئے جیو نیوز،روزنامہ جنگ کراچی سے صدارتی امیدوار فاضل جمیلی نے سات سو پچاسی ووٹ لئے ان کے مقابلے میں یونائیٹڈ جرنلٹس پینل کے خورشید عباسی اور انڈی پینڈنٹ پینل کے ارباب چانڈیو تھے۔۔روزنامہ کاوش سے نا ئب صدر کے امید وار عبدالرشید میمن نے سات سو تئیس،کے ٹی این نیوز سے خزانچی کے لئے عبدالوحید راجپر نے آٹھ سو دس،روزنامہ بزنس ریکارڈر سے سیکرٹری کی نشست کے لیے محمد رضوان بھٹی نے آٹھ سو اکتالیس اور دنیا نیوزسے وابستہ جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار محمد اسلم خان نے آٹھ سو چودہ ووٹ حاصل کئے۔۔اسی طرح گورننگ باڈی کی 7 نشستو ں کے لئے روزنامہ جنگ سے خلیل احمد ناصر،اے آر وائی نیوز سے محمد فاروق سمیع،روز نیوز سے محمد لیاقت مغل،فری لانس سینئر فوٹو جرنلسٹس سید اطہر حسین،روزنامہ ڈان سے شازیہ حسن،روزنامہ امت سے سید نبیل اختراور پی ٹی وی سے وابستہ سیدمیمونہ ہمدانی(مونا خان) نے اپنے مخالفین پر کامیابی حاصل کی۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ آج صبح نوبجے سے شام پانچ بجے تک  بغیر کسی وقفے کے کراچی پر یس کلب میں جاری رہی ،سالانہ انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں