کراچی پریس کلب اور کوڈد مائنڈ کے درمیان جنگل ایپ کے ذریعے صحت عامہ اور تعلیم فراہم کرنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر صدر پریس کلب فاضل جمیلی اور چیئرمین جنگل عمر فاروقی نے دستخط کیے۔۔ معاہدے کے تحت کوڈد مائنڈ پریس کلب کے رجسٹرڈ ممبران اور اہل خانہ کو صحت و تعلیم سے متعلق بارعایت سہولیات فراہم کرینگے۔ چیئرمین کوڈد مائنڈ عمر فاروقی کے مطابق ہم جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جنگل لرن اور جنگل سپر ایپ کے ذریعے صحت سہولت فراہم کریں گے، کمپنی پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد طلبا اور 18 ملین سے زائد خاندانوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرے گی، ممبران جنگل ایپ کے ذریعے انتہائی سستی قیمت پر ڈاکٹروں کی مشاورت، مفت دوا اور پورے گھر والوں کے لئے مفت لیب چیک اپ تک رسائی حاصل کریں گے۔

Facebook Comments