لاہور پریس کلب کے ممبران کیلئے10 روزہ ڈیجیٹل ٹریننگ کورس کا آغاز کر دیا گیا۔ڈیجیٹل ٹریننگ کورس پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تعاون سے منعقد کیاجارہا ہے۔ نیشنل ڈیجیٹل ٹریننگ اکیڈمی کے ٹرینرزلاہور پریس کلب کے ممبرز کو کورس کی ٹریننگ دیں گے۔ ڈیجیٹل ٹریننگ کورس میں صحافیوں کو ڈیجیٹل لٹریسی، سائبر سیکیورٹی،فیکٹ چیکنگ،آن لائن ارننگ،یوٹیوب،ٹک ٹاک اور فیسبک سمیت مصنوعی ذہانت کے صحافتی استعمال جیسے موضوعات پر تربیت دی جائے گی۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے ممبران کیلئے اس پروگرام اہتمام کیا،ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام میں شامل تمام موضوعات انتہائی اہم اور آج کے جدید دور کی ضرورت ہیں،نیشنل ڈیجیٹل ٹریننگ اکیڈمی کے ماہرین کی زیرنگرانی شروع ہونے والا یہ کورس شعبہ صحافت اور ڈیجیٹل میڈیا میں ممبران کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوگا۔لاہور پریس کلب میں ڈیجیٹل ٹریننگ کورس کے افتتاحی سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور پریس کلب اور اس کے ممبران کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی، آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے،مصنوعی ذہانت اور سمارٹ ورک ٹولز نے بہت سارے کام سمیٹ دیئے ہیں،یہ کورس جرنلسٹس کیلئے ہماری طرف سے ایک تحفہ ہے،لاہور پریس کلب کے معزز ممبران کیلئے ڈیجیٹل ٹریننگ کورس کا مقصد صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ان کی کیپسٹی بلڈنگ اور آن لائن ارننگ کے قابل بنانا ہے۔تابش قیوم نے مزید کہا کہ لاہور پریس کلب کے ممبرز کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہم اس پروگرام کا دائرہ کارکراچی اسلام آباد سمیت دیگر شہروں تک بھی بڑھائیں گے۔صدر ارشد انصاری نے ڈیجیٹل ٹریننگ کورس کے انعقاد میں لائف ممبر محمد رمضان کی کاوش کو سراہا۔
پریس کلب ارکان کیلئے دس روزہ ڈیجیٹل ٹریننگ کا آغاز۔۔
Facebook Comments