لاہور پریس کلب نے پاکستان اسکاٹش پریس کلب برطانیہ اورانٹرنیشنل جرنلسٹس ویلفیئرایسوسی ایشن ( اجوا ) کے تعاون سے قرعہ اندازی کے ذریعے 4 کو نسل ممبران میں موٹرسائیکلزجبکہ 25 میں کیش پرائز تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سیکرٹری عبدالمجید ساجد،انٹرنیشنل جرنلسٹس ویلفیئرایسوسی ایشن کے چیئرمین اوربرطانیہ میں92 نیوز کے بیوروچیف غلام حسین اعوان، پاکستان سکاٹش پریس کلب یوکے کے چیئرمین اور اجوا کے چیف آرگنائزر اے آروائی برطانیہ کے بیوروچیف چودھری بشیرسمیت ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میںموٹرسائیکل کا انعام جیتنے والے خوش نصیبوں میں طارق محمود خان ، اظہرعلی رانااشفاق احمد اور محمد قاسم شامل ہیں جبکہ کیش پرائزجیتنے والوں میں محبوب ملک،محمد عرفان،طاہر وکی،میاں عارف ، طارق شاہد،افضل عباس،ثمن خالد،محمد جہا نگیر،محمد ندیم سلیم،ندیم احمد، شوکت علی چھینہ،زاہد محمود ، زاہد علی وقاص، ظہور الحق، اقبال حیدر ، خرم خالد، حماد رضا،امجدعلی، بابر محمود،ساجد ضیا ء،رشید احمد دھاریوال ، ملک سجاد حسین، محمد علی ناصر اور رانا ساجد حسین جبکہ کلب سٹاف کےمبشریسین شا مل ہیں۔
پریس کلب اراکین میں بائیکس،کیش پرائز تقسیم۔۔
Facebook Comments