press club arakeen ki shandaar picnic

پریس کلب اراکین کی شاندار پکنک۔۔

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام  وائلڈ وینچر واٹر پارک میں پکنک کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ممبران کی بڑی تعداد اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔۔ پکنک کے موقع پر مختلف امور کے لیے قیام عمل میں آنے والی کمیٹیوں نے اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیئے۔ پریس کلب کے سیکریٹری محمد رضوان بھٹی نے کہا کہ اپنے ممبران کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد ہمارا خاصہ رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ممبران کو تفریحی سرگرمیاں میسر آئیں تاکہ وہ تازہ دم ہو کر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے سکیں۔ پارک کے اونر قادر بخش کلمتی اور ان کے صاحبزادے شاہ میر کلمتی نے کہا کہ صحافی اس ملک کا اثاثہ ہیں اور ان کی میزبانی ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، کراچی ایک پر امن اور محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں