ڈائریکٹرصحت کراچی ڈاکٹر عبدالحمید جمانی نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے ممبران کو کراچی کے سرکاری ضلعی اسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ساتواں اضلاع میں فوکل پرسن مقرر کئے جائیں گے تاکہ اراکان پریس کلب اور ان کے اہلخانہ کو حصول علاج میں کسی قسم کی دشواریوں کاسامنا نا کرنا پڑے۔یہ بات انھوں نے کراچی پریس کلب میں ثواب ٹرسٹ کے اشتراک سے لگائے جانے والے مفت میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر کہی۔اس موقع پرپس کلب کے صدر سعید سربازی۔کلب کے سیکرٹری شعیب احمد۔ثواب ٹرسٹ کے صدر پروفیسر وقار کاظمی ۔سی آی اؤ شہلا احمد۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ضلع جنوبی ڈاکٹر راج کمار اور پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر صحت ڈاکٹرعبدالحمیدجمانی نے اراکان پریس کلب باڈی کویقین دلایا کہ کراچی پریس کلب میں قائم کی جانے والی کلینک میں تمام ادویات کی فراہمی کی جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے سرکاری ضلعی اسپتالوں میں حصول علاج اور ضرورت مند ممبران کو ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے کلب کی ہیلتھ کمیٹی کے ساتھ رابطے کومزید موثر بنانے کے لئے ہیلتھ کمیٹی کے ساتھ پیر کو اپنے آفس میں اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ثواب ٹرسٹ کے صدر پروفیسر وقار کاظمی نے پریس کلب کےاراکان کے لئے ثواب ٹرسٹ کی جانب سے مفت علاج اور کڈنی سمیت دیگرامراض کی مفت ثشخیص کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ آئندہ چند دن میں کلب کی باڈی کے درمیان مفت علاج معالجے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے جائیں گے جبکہ گردوں کے امراض کے علاج اور ڈائیلیسس والے ممبر کوبلامعاوضہ ڈائیلسس کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکرٹری پریس کلب شعیب احمد نے ڈائریکٹر کراچی ڈاکٹر حمید جمانی کی جانب سے حصول علاج کےلئے فوکل پرسن مقرر کئے جانے کے اعلان اور ثواب ٹرسٹ کے اشتراک سے کلب میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کلب کی جانب سے ان مہمانوں کو شیلڈز بھی دی گیئں۔ واضح رہے کہ پریس کلب میں ثواب ٹرسٹ کے تحت ہفتے کو میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیاگیا تھا جس میں اراکان کلب اور ان کے اہلخانہ کے طبی ٹیسٹ کئے گئے ۔ثواب ٹرسٹ کی جانب سے خون کی اسکریننگ کی رپورٹ پیر کی شام کلب سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
پریس کلب اراکین کیلئے طبی سہولتیں، فوکل پرسن مقرر ۔۔
Facebook Comments