عمرکوٹ پریس کلب کو حکومت سندھ کے محکمہ جوائنٹ سٹاک کمپنیز میں رجسٹرڈ کردیا گیا،پریس کلب عمرکوٹ کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ آف سوسائٹیز جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ پریس کلب کے موجودہ صدر غلام محمد کمبار،جنرل سیکرٹری اللہ بخش آریسر اور سینئر صحافیوں سید ریحان شبیر شاہ ،محمد امین ڈپیلائی ،ممتاز آریسر ، رسول بخش رحمدانی ،غلام مصطفیٰ مہر،ناہید حسین خٹک کی انتھک کاوشوں کے بعد عمرکوٹ پریس کلب کی رجسٹریشن کا پروسیس مکمل، سٹاک کمپنیز کے پراوینشنل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز نے عمرکوٹ پریس کلب کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ آف سوسائٹیز جاری کردیا،عمرکوٹ پریس کلب کی رجسٹریشن ہونے پر عمرکوٹ کے عوامی و سماجی حلقوں نے پریس کلب کی موجودہ باڈی اور پریس کلب کے سینئر صحافیوں کی کاوشوں پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عمرکوٹ پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے کام کریں گے۔