وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مشاورت سے حکومت نے 2نئے سرکاری ٹی وی چینل کھولنے کافیصلہ کیا ہے،ایک سپورٹس چینل ہو گا جو کرکٹ کے علاوہ تمام کھیل دکھائے گا،پی ٹی وی سپورٹس کو پی ٹی وی کرکٹ کا درجہ دیاجائےگا،کیوں کہ ہم نے یہ دیکھا ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا ،ایک اور بات جو کہ بہت اہم ہے وہ یہ کہ ہم ایک نیاچینل صرف 16 سال سے کم عمربچوں کیلئے لے کر آرہے ہیں جس پر بچوں کے پروگرام ہوں گے کیوں کہ ہمارے بچے انڈیا اور جاپان کے ڈب شدہ کارٹون دیکھ کر وہا ں کی زبان استعمال کر رہے ہیں جو کہ بالکل صحیح نہیں ،ہمیں اپنے بچوں کو پاکستان کے اچھے اور مہذب کارٹون دکھانے ہوںگے۔
Facebook Comments