media apne per par kulhari mar rha hai

صحافی کے قتل میں پیپلزپارٹی والے ملوث، حامد میر۔۔

 مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے صحافی علی شیر راجپر کی تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقتول صحافی کے قتل کیخلاف پڈعیدن ،سکھر، ٹھٹھہ، ڈگری، کندھ کوٹ سمیت کئی شہروں میں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور دھرنا دیا ۔ اس موقع پر شرکا نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پڈعیدن ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے سٹی پریس کلب کے سامنے فائرنگ کرکے صحافی علی شیر راجپر کو قتل کرکے ملزمان فرار ہوگئے،بعدازاںجائے وقوعہ پر پولیس اور صحافیوں نے پہنچ کرلاش پوسٹ مارٹم کیلئے پڈعیدن اسپتال منتقل کی۔دریں اثنا معروف اینکر حامد میر نے اپنے پروگرام کیپٹل ٹالک میں انکشاف کیا ہے کہ مقتول صحافی شیرعلی راجپر کے قتل کی ایف آئی آر میں پیپلزپارٹی کے لوگ ملوث ہیں،انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قتل کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں