amir liaquat ko qatal kia gya hai

پوسٹ مارٹم روکنے کا حکم دوبارہ جاری۔۔

کراچی کی سیشن کورٹ شرقی نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔جیو نیوز کے مطابق سیشن جج شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کاپوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل ضیا اعوان کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔عدالت نے درخواست دائر کرنے والے شہری عبد الاحد اور جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اگست تک جواب طلب کرلیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ شرعی طور پر دانیہ شاہ کو خلع ہوچکی ہے۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں