سپریم کورٹ نے معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست خارج کر دی۔عامر لیاقت کی تیسری بیوہ دانیہ عامر نے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو یہ درخواست غیرمؤثر ہوچکی۔دانیہ عامر کے وکیل نے کہا کہ عدالت مہلت دے تو کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں، اہم معاملہ ہے اور چاہتے ہیں پوسٹ مارٹم ہو، وجوہات سامنے آئیں۔جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اب تک تو باڈی ڈی کمپوز ہوچکی ہو گی۔دانیہ عامر کے وکیل نے کہا کہ عدالت اجازت دے تو درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔عدالت نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین گزشتہ برس جون میں انتقال کرگئے تھے، وہ کراچی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے تھے، ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔یاد رہے گذشتہ سال سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کردیا تھا، عامرلیاقت کے بیٹے اور بیٹی نے پوسٹ مارٹم کے حکم کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔
پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست خارج۔۔۔
Facebook Comments