amir liaquat ki qabar kushai ka hukum nazarsaani ki darkhuast jama karne ka aelaan

پوسٹمارٹم کے خلاف حکم امتناع میں توسیع۔۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں بینچ نے معروف اینکر پرسن مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کرنے کے خلاف 10روز تک حکم امتناع میں توسیع کردی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ سے متعلق ایک طرف کہا جارہا ہے وہ عدت میں ہے لیکن سوشل میڈیا پر بیانات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں اور مزارات پر جانے کی فوٹیج بھی آرہی ہیں ہم نے دانیہ شاہ کےخلاف ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے اس لئے وہ آج یہاں پر موجود نہیں ہے، عدالت نے پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت دی کہ جوڈیشنل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا جائے، عامر لیاقت حسین مرحوم کے بچوں نے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے دیا گیا، درخواست میں تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بھی فریق بنیں اور پوسٹ مارٹم کرانے کی حمایت کی تھی۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں