adakara ko agha case mein police ki tafteesh par izhar e itmenan

پولیس میں رپورٹ درج کرادی، نمرہ خان۔۔۔

اداکارہ نمرہ خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی پولیس میں رپورٹ درج کرادی اور پولیس نے انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔نمرہ خان نے گزری پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے خاتون افسر منیشا کے سامنے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی رپورٹ درج کروائی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس تھانے آنے سے قبل انہیں بہت خدشات تھے لیکن خاتون پولیس افسر سے ملنے اور رپورٹ درج کروانے کے بعد وہ مطمئن ہیں اور انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔نمرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان کو دھکا دے کر وہاں سے فرار ہونا ان کی بے وقوفی تھی، کسی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ خدا نے ان کا ساتھ دیا اور حفاظت کی اور انہیں معلوم نہیں وہ کیسے وہاں سے بچ کر فرار ہوئیں لیکن موٹرسائیکل سوار ملزمان کو دھکا دینا ان کی غلطی تھی۔انہوں نے دوسری خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ اگر ان کے ساتھ بھی ایسا کوئی واقعہ ہو تو وہ مدد کے لیے آواز ضرور اٹھائیں، چلائیں اور پولیس میں رپورٹ لازمی درج کروائیں۔ان کے مطابق خواتین کو اپنے رشتے دار ہی کیوں نہ تنگ کر رہے ہوں، پھر بھی انہیں پولیس میں رپورٹ درج کروانی چاہیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں