صحافیوں سےلوٹ مارکامقدمہ ، کراچی میں ملیر پولیس نے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی۔۔ تفتیشی افسر کی رپورٹ کے مطابق دو سینئر صحافی اسحاق تنولی اور خواجہ منصف کے موبائل برآمد ہوئے ہیں، سینئر صحافی اور کورٹ رپورٹر ز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت رانا کا موبائل فون سندھ کے شہر بدین میں ٹریس ہوا تھا، جب ملزم کو پکڑنے کے لئے پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔۔ درخواست گزاروں کے وکیل ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ۔۔پولیس متاثرہ صحافیوں کی داد رسی نہیں کرسکی تو عام لوگوں کےساتھ کیاہوتاہوگا ۔خواجہ نوید احمد ۔ شاہ لطیف تھانےمیں ڈکیتی اور لوٹ مارکےواقعات معمول بن گئے ہیں۔۔ جسٹس امجد سہتو نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ۔۔موبائل فونز ریکور کیوں نہیں ہوئے جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ۔۔ہم نے دوموبائل فونز ریکورکئے ہیں، جسٹس امجد سہتو نے کہا۔۔درخواست گزار کا کیا قصور ہے انہیں موبائل دلواؤ۔ایک ہفتے میں موبائل فون نہ ملا تو ایس ایس پی کو طلب کریں گے۔۔ایس ایس پی ملیرکوبلاکروضاحت طلب کریں گےکہ ملیرمیں وارداتیں بڑھ کیوں گئی ہیں۔۔عدالت نے سماعت چارہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے موبائل فونز کی برآمدگی کا حکم دے دیا۔۔واضح رہے ملیرکے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں چار سینئر صحافیوں لیاقت رانا، خواجہ منصف، اسحاق تنولی اور علی حسن کو ڈاکوؤں نے بائیس اکتوبر کو گن پوائنٹ پر لوٹا تھا ۔
