اے وی ایل سی پولیس نے کراچی سے گاڑیاں چھین کر اندرون سندھ میں فروخت کرنے والے گروہ کے چار کارندوں کو گرفتارکر کے چھینی گئی گاڑیاں برأمد کر لیں۔سینئر صحافی اور اینکرپرسن اخترشاہین رند کی کار بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد ہوئی۔ ڈی ایس پی صفدرعباسی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ۔پولیس نے مورو پکا چانگ کے علاقوں میں چھاپے مارے،گروہ نے ناردرن بائی پاس پر خوف پھیلایا ہوا تھا،پولیس نے کراچی کے صحافی اختر شاہین رند کی گاڑی بھی برآمد کرلی۔ملزمان کے قبضے سے چارکاریں اور دو پستول بھی ملے۔۔ یہ گینگ محراب پور سندھ اور حب بلوچستان میں گاڑیاں فروخت کرتا تھا۔۔ملزمان کافی عرصہ سے نا درن بائی پا س پر وارداتیں سر انجام دے رہے ہیں اور کافی عرصہ سے پولیس کے لئے درد سر اور عوام کے لئے دھشت کی علامت بنے ہو ئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے پندرہ اکتوبر کو اٹک پمپ مین نادرن بائی پاس روڈ پر صحافی کی گاڑی چھینی اور اسے ملزم کامران شاہ کو دو لاکھ روپے میں فروخت کردی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عارف ولد یوسف، راجہ والد رحیم جونیجو، کامران شاہ ولد امیر شاہ، ولی داد ولد عظیم خان شامل ہیں، جن کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
پولیس کا چھاپہ، صحافی کی چھینی گئی گاڑی برآمد
Facebook Comments