police headquarter se cameraman ki bike chori

پولیس ہیڈکوارٹرسے کیمرہ مین کی بائیک چوری۔۔

آئی جی سندھ رفعت مختار اور پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان ۔۔ آئی جی سندھ کے پروگرام میں آنے والے کیمرہ مین کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں آئی جی سندھ رفعت مختار کا ایک پروگرام تھا، جس کی کوریج کیلئے میڈیا کو مدعو کیاگیا تھا۔۔ اسی پروگرام کے دوران کے ٹی این کے کیمرہ مین ذوالفقار چانڈیو کی موٹرسائیکل پولیس ہیڈکوارٹر کے گیٹ سے چوری ہوگئی۔۔ تین نامعلوم افراد ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر کے گیٹ سے کیمرہ مین کی بائیک چوری کے روانہ ہوگئے۔نامعلوم چوراتنے دلیر تھے کہ انہوں نے پولیس ہیڈکوارٹر بھی نہ دیکھا ور پولیس موبائل کے بالکل ساتھ کھڑی کیمرہ مین کی بائیک چوری کرکےباآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں