کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں نے میڈیا پر تشدد کیا۔ نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نےکیمرے چھیننے کی کوشش کی گئی اور پولیس اہلکاروں نے کیمرہ مینوں کو نشانہ بنایا۔۔ جی این این اور ہم ٹی وی کے کیمرہ مینوں پر تشدد کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں نجی اسپتال کی غفلت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا اور احتجاجی مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔ احتجاج کی کوریج کرنے سے نارتھ ناظم آباد پولیس نے میڈیا کو کوریج سے روکا۔ پولیس اہلکاروں نے کیمرہ مینوں پر تشدد کیا۔

Facebook Comments