اخباری رپورٹرز بن کر پولیس والوں اور عوام کو دھمکیاں دینے، انہیں ہراساں کرنے اور بھتہ وصولی کرنے والے دو جعلی صحافی کراچی پولیس نے گرفتار کرلئے۔ ملزمان کو کراچی کے علاقے تھانہ نبی بخش بمقام اندرون گارڈن ہیڈ کوارٹر ٹریفک سیکشن سے گرفتار کیا گیا۔۔پولیس کے مطابق ملزمان خود کو ۔۔ ترکیب نیوز کا رپورٹر ظاہر کر کے ٹریفک ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی وڈیو بنا کر ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔۔ملزمان نے گاڑدن کے علاقے میں ٹریفک ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے مارپیٹ کی اور یونیفارم کا گریبان بھی پھاڑا۔۔پولیس کے مطابق ملزمان ضامن علی جعفر اور شہزاد کے خلاف ایف آئی آر نمبر دوسواکیاون بٹا دوہزاراکیس درج کرلی گئی ہے۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر جاکر خود کو رپورٹرز ظاہر کرتے اور ان کی وڈیوز بنا کر لوگوں سے بھتہ وصولی اور ہراساں کیا کرتے تھے۔۔ملزمان پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔